نئی دہلی (سچ نیوز) پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کیا تو بھارتی کرکٹرز اور فنکار بھی اس گھناﺅنی مہم کا حصہ بن گئے اور اجے دیوگن نے اپنی فلم پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا اعلان کیا۔بھارتی فضائیہ نے گزشتہ رات پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی جنہیں پاک فضائیہ کے شیردل جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھگا دیا اور بھارتی طیارے اس قدر حواس باختہ ہوئے کہ بھاگتے وقت ’پے لوڈ‘ بھی گرا گئے جس کی تصاویر اور تفصیلات پاک فوج جاری کر چکی ہے۔حیرت اور افسوس کی بات یہ ہے کہ بھارتی کرکٹرز اور فنکار ’ائیر سٹرائیک‘ کے اس جھوٹے دعوے پر بھی پھولے نہیں سما رہے ہیں اور ’بڑھکیں‘ مارنے میں مصروف ہیں۔ بھارتی اداکار اجے دیوگن نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”بہترین کیساتھ پنگا لو گے تو باقیوں کی طرح ہی مرو گے۔۔۔ انڈین ائیر فورس اور نریندر مودی کو سیلوٹ کرتا ہوں۔“