لندن( سچ نیوز )بھارتی پنجابی فلم ” پھٹے دیندے چک پنجابی “ میں اداکار احمد علی بٹ کاسٹ کرلیا گیا ،معروف بھارتی اداکار گپی گریوال ،نیرو باجوہ بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔
اداکار احمد علی بٹ آئندہ برس بھارتی پنجابی فلم ‘ پھٹے دیندے چک پنجابی ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جوکہ ان کے کیریئر کی پہلی انٹرنیشنل فلم ہے جس میں مرکزی کردار بھارتی پنجابی فلموں کے سپر سٹار گپی گیروال اور نیرو باجوہ ادا کریں گے۔بھارتی پنجابی فلم پھٹے دیندے چک پنجابی کی عکس بندی لندن میں کی جائے گی جبکہ اس فلم میں بھارتی اداکار گپی گریوال ،نیرو باجوہ اور انو کپور بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔فلم عید الاضحی دوہزار اکیس میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔فلم یوکے پنجابی بیسڈ پروڈکشن کمپنی کے تحت بنائی جائے گی اور امید متوقع ہے کہ فلم پاکستان میں بھی ریلیز کی جا سکتی ہے۔