بھارتی لڑکی لڈو گیم میں ہارنے کے بعد اپنے باپ کے خلاف فیملی کورٹ پہنچ گئی
نئی دہلی(سچ نیوز) بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں 24 سالہ لڑکی اپنے باپ کے ساتھ لڈو گیم کھیل رہی تھی جس میں باپ نے اسے شکست دے دی، باپ سے ہارنے پر لڑکی نے عدالت میں شکایت درج کر ادی۔لڑکی کا کہنا تھا کہ مجھے لگا میرا باپ مجھ سے ہار جائے گا لیکن اس نے مجھے ہرا دیا، جس کے بعدمیرے دل سے اپنے باپ کی عزت ختم ہوگئی اور اب میرا انہیں باپ کہنے کو بھی دل نہیں چاہ رہا۔فیملی کونسلر سریتا راجانی کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ لاک ڈاؤن کے دوران شروع ہوا جب لوگوں کو ایک دوسرے سے بہت زیادہ توقعات ہوگئیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ لڑکی سے چار ملاقاتیں ہوچکی ہیں جس کے بعد اس میں کچھ تبدیلی رونما ہوئی ہے تاہم ابھی اس کے دل سے باپ کی نفرت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ۔