ہوا سے صاف پانی، آکسیجن اور توانائی حاصل کرنیکی تجویز پیش کرنے پر وزیراعظم مودی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے ،صارفین نے مودی کی ذہنی حالت پر سوالات اٹھا دیئے
نئی دہلی (سچ نیوز)بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے وزیر اعظم مودی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ ڈنمارک کی ونڈ انرجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو ونڈ ٹربائن سے مختلف فائدہ اٹھانے کی تجاویز دیتے ہیں ۔ مودی کہتے ہیں کہ ایسے مقام جہاں نمی زیادہ ہو ونڈ ٹربائنوں کو ہوا سے پانی حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جائے ۔ ونڈ ٹربائنیں پانی بھی پیدا کریں تاکہ ساحلی علاقوں میں صاف پانی کی قلت دور ہو سکے ۔ انہوں نے ونڈ ٹربائن کے ذریعے ہوا سے آکسیجن حاصل کرنے کی بھی تجویز دی تاکہ وہ صاف پانی، آکسیجن اور توانائی کے حصول کیلئے استعمال ہوں ، یوں ‘‘تھری ان و’’ کے طو رپر استعمال ہوسکیں۔ راہول گاندھی نے اپنے تنقیدی ٹویٹ میں کہا کہ بھارت کیلئے اصل خطرہ یہ نہیں کہ وزیر اعظم مودی کچھ نہیں سمجھتے ، بلکہ یہ حقیقت ہے کہ ان کے گرد ایسا کوئی شخص نہیں جوکہ انہیں کچھ کہہ سکے ۔