بھارتی وزیراعظم مودی نے ہمالیہ کے علاقے میں سٹرٹیجک اہمیت کی حامل اٹل سرنگ کا افتتاح کر دیا
نئی دہلی (سچ نیوز) شمالی ہماچل پردیش کو لداخ سے ملانے والی اس سرنگ کے ذریعے بھارتی فوجی کم وقت میں چینی سرحد تک پہنچ سکیں گے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 40 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی 9 کلو میٹر طویل اٹل سرنگ سے لداخ کا سفر 50 کلو میٹر کم ہونے کے علاوہ 4 گھنٹے کا وقت بچے گا اور مسافروں کو لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔