نئی دہلی(سچ نیوز)ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی ہٹ دھرمی اور بے شرمی کی انتہاؤں کوچھونے لگے ،پاک فوج کے دندان شکن اور منہ توڑجواب کے بعد بھی ہندوستانی وزیر اعظم کی عقل ٹھکانے نہ آ سکی ،ایک مرتبہ پھر گیدڑ بھبکی مارتے ہوئے پاکستان کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ سرحد پار دہشت گردوں کے کیمپ پر حملہ ’’پائلٹ پروجیکٹ ‘‘ تھا ،ابھی تو ’’رئیل ‘‘ کرنا ہے ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ہندوستانی سائنس دانوں سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہآپ تو لیبارٹریوں میں زندگی گذارنے والے لوگ ہیں اور آپ میں پہلے ’’پائلٹ پروجیکٹ ‘‘ کرنے کی روایت ہے ،ہندوستانی فوج کی طرف سے بھی ابھی ابھی سرحد پار ایک ’’پائلٹ پروجیکٹ ‘‘ کیا ہے جبکہ ’’رئیل ‘‘ تو ابھی کرنا ہے ، سرحد پار پہلے پریکٹس کی گئی تھی ۔بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو اپنی افواج کی صلاحیت پر بھروسہ ہے اور سبھی کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ ان کے حوصلے پر کوئی اثر نہ پڑے اور دشمنوں کو ہم پر انگلی اٹھانے کا موقع نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو غیر مستحکم کرنے کے لئے دہشت گردانہ حملے کے ساتھ ساتھ دشمنوں کا ایک مقصد یہ بھی ہوتا ہے کہ ہماری ترقی رک جائے، ہماری رفتار رک جائے اور ہمارا ملک تھم جائے لیکن آج پورا ہندوستان ایک اور فوج کے ساتھ کھڑا ہے،ہمیں اپنی افواج کی صلاحیت پر بھروسہ ہے ،اس لئے بہت ضروری ہے کہ کچھ بھی ایسانہ ہو جس سے ان کے حوصلے پر آنچ آئے یا ہمارے دشمنوں کو ہم پر انگلی اٹھانے کا موقع مل جائے۔