بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے الزام عائدکیاہے کہ پاکستان اور چین ایک مشن کے تحت بھارت کیساتھ سرحدی تنازعات پیدا کرنے پر کام کر رہے ہیں
نئی دہلی (سچ نیوز) دونوں ملکوں کیساتھ واقع سرحدی علاقوں میں 44 نئے پلوں کے افتتاح کی ورچوئل تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مشرقی اور شمالی سرحدوں پر جو حالات پیدا کئے گئے ہیں، ان سے سب ہی آگاہ ہیں۔ پہلے یہ کام پاکستان کرتا تھا اب چین بھی کر رہا ہے جس سے لگتا ہے کہ سرحدی تنازعات ایک مشن کے تحت پیدا کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا دونوں ملکوں کیساتھ ہماری سرحد سات ہزار کلو میٹر ہے ، جہاں روزانہ کی بنیاد پر کشیدگی رہتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں نہ صرف بحرانوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا جا رہا ہے بلکہ کئی اہم اور تاریخی تبدیلیاں بھی لائی جارہی ہیں۔