ممبئی (سچ نیوز) بھارتی گلوکار سونو نگم اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے اور کہا ہے کہ پہلی گیند کراتے ہی پٹاخے پھوڑنے اور اچھل کود سے اجتناب کیا جائے،ہمارے میڈیا اور صحافیوں کو اب سمجھدار ہوجانا چاہیے اور غلط بیانی سے گریز کرنا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران سوالات و جواب کے سیشن کے دوران سونو نگم نے کہاہے کہ میں جنگ کے حق میں نہیں لیکن اب جب جو ہورہاہے تو یقینامیں ملک کے ساتھ ہوں، سامنے والوں کو چڑارہے ہیں، پہلی بال پھینکتے ہی بچے بن جاتے ہیں اور نعرے لگاتے ہیں کہ جیت گئے، ٹی وی پر ہونیوالی بحث میں بھی بچپنے والی باتیں ہورہی ہیں، اگر کسی سے بدلہ لینا بھی ہے تو تمیز سے لیا جائے، بچہ نہ بنا جائے، کسی کے مرنے پر جشن نہیں مناناچاہیے چاہے وہ کسی بھی ملک سے ہوں ، وہ گمراہ یا گندی نیت کے ہوں گے لیکن آپ کسی کے مرنے پر کیسے پٹاخے پھوڑسکتے ہیں، ان چیزوں کے لیے سمجھدار میڈیا کی ضرورت ہے ۔پاکستان کی طرف سے پائلٹ کی واپسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سونو نگم نے کہاکہ اچھی بات ہے ، جنیوا کنونشن کے حساب سے بھی ایسا ہی ہوناچاہیے ، کوئی بھی چیزمستقل نہیں ہوتی، نہ کوئی مستقل دشمن اور نہ کوئی مستقل دوست، ہم کیوں چاہیں گے کہ ہماری پروڈیوسرز کیساتھ مارا ماری ہورہی ہو۔ ویڈیو دیکھئے بعض رپورٹس کے مطابق سونو نگم نے میڈیا پر شدید تنقید اس لیے کی کیونکہ ان کے بیان کو بدل دیا گیا تھا جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ’ کتنا اچھا ہوتا اگر میں پاکستان میں پیدا ہوتااور پھر مجھے بھی بھارت سے میوزک انڈسٹر ی میں کام کرنے کے لیے بڑے مواقع پیش کیے جاتے‘۔