دی ہیگ(سچ نیوز)عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کے وکیل خاور قریشی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ویاناکنونشن کااطلاق جاسوس کے معاملے پرنہیں ہوتا،بھارت بتائے قونصلررسائی معاہدے کاکلبھوشن پراطلاق کیوں نہیں ہوتا؟بھارت جھوٹ کی دیوارپربیٹھاہے،بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کابے بنیادالزام لگایا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے وکیل نے کلبھوشن یادیو نے عالمی عدالت انصاف میں دلائل دیئے تھے، بھارتی دلائل کے جواب میں پاکستان کے وکیل خاور قریشی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن ایران کے راستے پاکستان داخل ہوتے ہوئے پکڑاگیا،بھارتی جاسوس اورخاندان کواپیل کاہمیشہ حق دیاگیا،خاورقریشی نے کہا کہ کلبھوشن یادیوکے معاملے پربھارت نے ہمیشہ پروپیگنڈاکیا،بھارت بتانے میں ناکام رہاکلبھوشن پاسپورٹ پرکیسے سفرکرتارہا،ویاناکنونشن کااطلاق جاسوس کے معاملے پرنہیں ہوتا،بھارت بتائے قونصلررسائی معاہدے کاکلبھوشن پراطلاق کیوں نہیں ہوتا؟۔خاور قریشی نے کہا کہ بھارت جھوٹ کی دیوارپربیٹھاہے،بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کابے بنیادالزام لگایا،47 سال کی عمرمیں کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ کاکہناناقابل فہم ہے،پاکستانی وکیل نے کہاکہ ویاناکنونشن کے تحت ہائیکورٹ سے رجوع کافورم موجودہے، بھارت نے گزشتہ روزکئی اہم سوالوں کے جواب نہیں دیئے،کلبھوشن پربھارتی موقف مضحکہ خیزہے۔خاور قریشی نے کہا کہ ماضی میں بھارت کی نمائندگی بھی کرچکاہوں،بھارت پاکستان کے سوال کاجواب دینے سے تحریری انکارکرچکا، بھارت کے پاس کمانڈریادیوسے متعلق کوئی حکمت عملی نہیں،بھارت نے پاکستان کوآج تک کلبھوشن کااصل پاسپورٹ نہیں دیا۔