لاہور (سچ نیوز )وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر آج عملدرآمد کر دیا گیا ہے اور بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے پروٹوکولز کے باعث بھارتی پائلٹ کو لینے جانے سے انکار کر دیا ہے تاہم انہوں نے اسکی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے معاملات میں پروٹوکولز کی خلاف ورزی سے بچنے کیلئے انہوں نے پائلٹ کو نہ لینے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ جب 1965 اور 1971 کی جنگ کے بعد قیدی واپس آئے تو سب سے پہلے ان کا طبی معائنہ کیا گیا اور ڈی بریفنگ ہوئی اور یہ معاملہ ممکنہ طور پر ابھی نندن کے ساتھ بھی ہو گا ۔ان کا کہناتھا کہ موجودہ حالات میں بہتر یہی ہے کہ میں بھی ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پر لینے کیلئے نہ جاﺅں