کراچی: (سچ نیوز ) بھارت سے کپاس کی درآمدات کیلئے حکومتی اجازت کا انتظار ہے، کاٹن جنرز فورم کے مطابق 12 لاکھ کاٹن بیلز درآمدات کے معاہدے طے پا گئے۔
حکومتی اقدامات کے باعث رواں مالی سال ٹیکسائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے شروع ہو گیا، پنجاب میں ٹیکسٹائل ملز کے لئے گیس کی قیمتیں کم ہونے سے کئی بند ٹیکسٹائل ملز بھی کھلنا شروع ہوچکی ہے، بڑھتی ہوئی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کے نتیجے میں کپاس کی مانگ میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
رواں برس پاکستان میں کپاس کی کُل پیداوار 1 کروڑ 10 لاکھ بیلز رہنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کو لگ بھگ 1 کروڑ 50 لاکھ بیلز درآمد کرنا پڑے گی۔ کاٹن جنرز فورم کے مطابق ٹیکسٹائل ملز مالکان نے بھارت سے 12 لاکھ بیلز درآمدات کا معاہدے کرلیا ہے۔ حکومتی اجازت کے بعد یہ کپاس واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچائی جائے گی۔ کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق عالمی منڈی میں کپاس کی طلب بڑھ رہی ہے جس سے مستقبل میں کپاس کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔