بھارت میں ایک ضعیف مریض کو اس کے گھر والوں نے زبردستی شیشے کے تابوت میں بند کردیا، اہل خانہ اس کی موت کا انتظار کررہے تھے
تامل ناڈو(سچ نیوز)بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں 74 سالہ شخص کو ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد اس کے اہل خانہ نے مبینہ طور پر اس کی موت کے انتظار میں شیشے کے ایک ٹھنڈے بکس میں رکھ دیا، ایسے تابوت میں عموماً مُردوں کو رکھا جاتا ہے ۔ بالا سوبرامنیا کمار کے بھائی نے یہ ٹھنڈا بکس کسی ایجنسی سے لیا تھا۔ جب وہ ڈبہ واپس لینے اس ایجنسی کا ایک افسر ان کے گھر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ بکس میں موجود شخص مشکل سے سانس لے رہا ہے جس پر اس نے فوراً مدد طلب کی جس کی وجہ سے ان کو بچا لیا گیا ۔پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ کسی کی جان خطرے میں ڈالنے اور بے پروائی برتنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں