نئی دہلی (سچ نیوز)بھارت میں شدید بارشوں کے باعث آنےوالے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے تقریباً 570 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق رواں ماہ مون سون کے آغاز کے بعد سے ملک کے شمال مشرق سے جنوب مغرب تک کے وسیع علاقوں میں مسلسل بارشیں ہوئی ہیں۔شمالی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 4 روز میں کئی گھر بہہ گئے ہیں۔ مغربی ریاست مہاراشٹر اور جنوبی ریاست کیرالہ میں دیہات زیر آب آگئے اور عمارات تودے گرنے سے منہدم ہو گئیں۔7 ریاستوں میں 569 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ موسمیاتی حکام کے مطابق بارشیں مزید کئی روز جاری رہیں گی۔مرکزی حکومت نے دریاوں کے پشتے ٹوٹنے کے خدشے کے پیش نظر دریاوں کے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کا انخلا کروا لیا ہے۔ حکومت نے دریاوں کے قریب چلنے والی ٹرینوں کی سروس بھی معطل کردی گئی ہے ۔