نئی دہلی( سچ نیوز ک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک لڑکی کو 5لوگوں نے فائیو سٹار ہوٹل میں لیجا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق متاثرہ 27سالہ لڑکی ٹور گائیڈ اور ٹکٹ بکنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتی تھی۔اس نے ایک شخص سے قرض لے رکھا تھا، جس کا نام منوج شرما بتایا گیا ہے۔وہ منوج شرما سے قرض کی رقم لینے گئی تھی جس نے اسے فائیو سٹار ہوٹل میں بلا لیا اور وہاں اپنے دیگر 4ساتھیوں کو بھی بلا لیا اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ ایک عورت نے منوج شرما اور دیگر ملزمان کو اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے لیے اکسایا تھا۔ واقعے کے بعد منوج شرما خود متاثرہ لڑکی کو گاڑی میں اس کے گھر چھوڑ کر گیا۔ مجھے پیسوں کی اشد ضرورت تھی۔ ان لوگوں نے میری اسی ضرورت کا فائدہ اٹھایا اور مجھے دھوکے سے ہوٹل بلا لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم منوج شرما اور ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔