کراچی (سچ نیوز) اپنا فائٹر طیارہ کھو کر پاکستانی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ابھی نندن کو بھارت میں ایک قومی ہیرو کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ اور سیاسی و سفارتی محاذ پر وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں مودی کی ناکامی کے باوجود بھارتیوں کے دیدہ دلیری کے ساتھ ابھی نندن کو قومی ہیرو قرار دینے پر کامیڈین شفاعت علی نے بھارت کا قومی ہیرو بننے کا نسخہ کیمیا بیان کیا ہے۔کامیڈین شفاعت علی نے ٹوئٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا ’ بھارت کا قومی ہیرو کیسے بنا جاتا ہے‘۔ انہوں نے اس سلسلے میں 10 پوائنٹس بتائے۔
پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرو
2: اس بات کا احساس کرو کہ آپ بری طرح ناکام ہوئے
3: اپنی جان بچانے کیلئے بھاگو
4: ایک جے ایف 17 تھنڈر کے ہاتھوں ہراسانی کا سامنا کرو
5: اپنے طیارے سے اجیکٹ کرو
6: مشتعل ہجوم کے ہاتھوں چھترول کراﺅ
7 : پاک فوج کی مدد سے مشتعل ہجوم سے جان بچاﺅ
8: چائے کو اونچی اور صاف آواز میں سُوٹے مار کر پیو
9: اپنے گھر واپس جاﺅ
10 : آپ ایک ہیرو بن چکے ہیں