سعودی عرب کی جانب سے جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر خصوصی طور پر جاری ہونیوالے 20ریال کے نوٹ پر کشمیر کو آزادریاست کے طور پر دکھانے پر بھارت نے برہمی کا اظہار
ریاض(سچ نیوز)سعودی عرب کی جانب سے جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر خصوصی طور پر جاری ہونیوالے 20ریال کے نوٹ پر کشمیر کو آزادریاست کے طور پر دکھانے پر بھارت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب سے شکایت کردی ،جس کا سعودی حکام کی طرف سے کوئی جواب نہ دیاگیا۔سعودی عرب نومبر میں جی 20 کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔بھارتی وزارت خارجہ نے سعودی حکام سے اس معاملے پر اصلاحی اقدام کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب سعودی حکام نے تاحال اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔توقع ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نومبر میں منعقد ہونے والی ورچوئل جی 20 سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔