دی ہیگ (سچ نیوز )عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیخلاف کیس کی سماعت ہور رہی ہے جہاں بھارت اپنے دفاع میں کوئی بھی چیز پیش نہ کر سکا تو اس نے اپنے دہشتگرد کو بچانے کیلئے ممبئی حملوں کے حوالے سے دیئے گئے نوازشریف کے بیان کو بطور دلیل پیش کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں بھارتی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان نے بڑے دہشتگرد حملوں میں ملوث دہشتگردوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی ان کا کوئی ٹرائل کیا گیا ، پاکستان کے اخبار ڈان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا ایک انٹرویو کیا جس میں انہوں نے ممبئی حملوں میں پاکستان میں موجود تنظیموں کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔“بھارتی وکیل کی جانب سے نوازشریف کے اس بیان کو عالمی عدالت انصاف میں بطور دلیل پیش کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گئی ہے جبکہ پاکستانی صحافی ارشد شریف نے بھی اس کی ویڈیو اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کلبھوشن جادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ کلبھوشن پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کر چکا ہے۔
#India facilitated by #NawazSharif statement and used it at as evidence against #Pakistan at #ICJ. A former #Pakistani PM acting as #Indian ambassador? 👇👇👇Must Watch and decide yourself👇👇👇 pic.twitter.com/IpzrUiZcTR
— Arshad Sharif (@arsched) February 21, 2019