ممبئی (سچ نیوز)بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے اپنی بہو شلوکا مہتا کو شادی پر 300 کروڑ روپے مالیت کا ہیروں کا ہار تحفہ کیا ہے۔ دوسری جانب نئی نویلی بہو کی نند ایشا امبانی نے اپنی بھابھی کو ایک بنگلہ شادی کے تحفے میں دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کے صاحبزادے آکاش امبانی کی شادی شلوکا مہتا سے 9 مارچ کو ہوئی جس کی تقریبات کی دھوم دنیا بھر میں مچی رہی۔ اب یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی اپنی بہو کو نسل در نسل چلنے والا خاندانی سونے کا ہار تحفے میں دینا چاہتی تھیں۔ ان کے خاندان کی روایت ہے کہ خاندانی ہار گھر کی بڑی بہو کو دیا جاتا ہے، نیتا کو ان کی ساس نے یہ ہار دیا تھا اور وہ اپنی بہو شلوکا کو خاندانی ہار دینا چاہتی تھیں لیکن پھر انہوں نے اپنا ذہن بدل لیا اور شلوکا کو دنیا کا مہنگا ترین ہار بنوا کر دے دیا۔نیتا امبانی نے جو ہار اپنی بہو کو تحفے میں دیا ہے اس کا نام ‘L’Incomparable (بے جوڑ، ناقابل موازنہ) ہے جو لبنانی جیولر موعاد نے تیار کیا ہے ۔ اس ہار کی مالیت 300 کروڑ روپے (پاکستانی 612 کروڑ روپے ) بتائی جارہی ے۔ دوسری جانب شلوکا مہتا کی نند ایشا امبانی نے اپنی بھابھی کو شادی کے تحفے کے طور پر خوبصورت بنگلہ دیا ہے۔