بیلاروس کی اپوزیشن رہنما ماریا کولسنیکووا نے جبری جلا وطنی سے بچنے کیلئے اپنا پاسپورٹ پھاڑ دیا
منسک (سچ نیوز) حکام کے مطابق ماریا کولسنیکووا ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہی تھیں،تاہم ان کے دو ساتھی جوکہ یوکرائن میں مقیم ہیں، کیف میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہیں ماریا کولسنیکووا کے ہمراہ خفیہ اداروں نے منسک سے حراست میں لیا، اگلے روز انہیں سرحد پار کرانے کیلئے یوکرائن کے بارڈر پر لے جایا گیا، مگر ماریا کولسنیکووا نے ملک بدری کی مزاحمت کی۔