واشنگٹن (سچ نیوز)امریکہ نے والدین سے الگ کئے جانیوالے 1600بچوں کو والدین کے ساتھ دوبارہ ملانے کی منظوری دیدی ہے جو ان بچوں اور ان کے والدین کے لئے بلاشبہ دنیا کی سب سے بڑی خوشخبری ہے ۔امریکی خبر رساں ادارے ” وال سٹریٹ جنرل “ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی عدالت کوبتایا گیا ہے کہ میکسیکو کی سرحد پر تارکین وطن سے الگ کئے جانے والے ان کے 1600بچوں کو دوبارہ ان کے والدین کے ساتھ ملانے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔جبکہ تارکین کے 900بچوں کو والد ین کو واپس کرنے کی منظوری ابھی تک نہیں دی گئی جس کی وجہ سے وہ بدستور اپنے والدین سے الگ رہیں گے ۔عدالت کو بتایا گیا کہ اب تک 364بچوں کو ان کے والدین کو واپس کیا جا چکاہے ۔ یادرہے کہ امریکہ میں داخل ہونیوالے غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے ان سے معصوم بچوں کو چھین لیا جاتاہے۔ ان تارکین اور ان کے روتے بلکتے بچوں کو چھوٹے چھوٹے پنجروں میں رکھا جاتا ہے جہا ں وہ تفتیش کے نام پر مہینوں اپنے الگ الگ انتہائی تکلیف کے عالم میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ اس ظالمانہ قانون کے خلاف خود امریکہ میں بھی آوازیں بلند ہوتی رہیں ۔گزشتہ دنوں نے ایک امریکی نیوز کاسٹر نے بلیٹن کے دوران تارکین وطن کے معصوم بچوں کی حالت زار بیان کرتے ہوئے رونا شروع کردیا تھا ۔