اسلام آباد (سچ نیوز) تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات رنگ لانے لگی ، اپوزیشن جماعتوں میں وزیر اعظم ، سپیکر اورڈپٹی سپیکر معاملے پر ابھی تک اتفاق نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد میں پھوٹ پڑنے کاواضح امکان پیداہوگیاہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم ، سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کے معاملے پر دیئے گئے ناموں پر ابھی تک متفق نہیں ہو سکیں ہیں۔پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوار پر تحفظات کا اظہار کردیاہے اور ن لیگ کو اپنے تحفظا ت سے باقاعدہ آگا ہ کردیاہے ۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے کہاہے کہ وزیر اعظم کیلئے امیدوار کو ووٹ دینے کے لئے پارٹی کے ارکان سے آراء لینا ہوگی ۔