تحصیل لالیاں کے عوام رجسٹریاں کروانے کے بعد انتقال فیس سب رجسٹرار آفس میں جمع کراتے ہیں مگر انتقال کروانے کیلٸے لینڈ ریکارڈ مرکز میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں حالانکہ یہ سب رجسٹرار آفس کی ذمہ داری ہے کہ انتقال کروکر دے۔۔۔ تفصیلات کے مطابق غیر منقولہ جاٸیداد کی رجسٹری کروانے کے بعد انتقال درج کروانا تحصیل لالیاں کے عوام کیلٸے ایک عقدہ لاینحل کا رنگ اختیار کرچکا ہے اور لینڈ ریکارڈ مرکز کے باربار ان کو چکر لگانے پڑتے ہیں جس کی وجہ سے انکو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ یہ کام سب رجسٹرار آفس کا ہے کہ عوام سے انتقال فیس وصول سب رجسٹرار آفس میں وصول کرلی جاتی ہے تو پھر سب رجسٹرار آفس کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ رجسٹری کے بعد انتقال بھی اس کے بعد درج کرواکر دے مگر افسوس کہ اس ذمہ داری سے پہلوتہی کی شروع دن سے کہ جب سے موضعہ جات کمپیوٹراٸزڈ ہوۓ ہیں روش سب رجسٹرار آفس کی طرف سے اختیار کی جارہی ہے جس پر تحصیل لالیاں کے عوام سراپا حتجاج ہیں اور ڈپٹی کمشنر ضلع چنیوٹ محمد ریاض سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جن کے پاس رجسٹرار ضلع چنیوٹ کی ذمہ داری بھی ہے کہ سب رجسٹرار آفس لالیاں کے اہلکاروں کو پابند کیا جاۓ کہ وہ عوام کو رجسٹری کرانے کے بعد انتقال بھی کرواکر دیں تاکہ ان کی پریشانی دور ہو سکے ۔۔۔
ملک صدیق حیدرمصطفائی۔لالیاں چنیوٹ