چنیوٹ ۔ تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے حکومت فرانسی سفیر کو ملک بدر کرے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں عوام فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے ان خیالات کااظہارانجمن تاجران چنیوٹ کے ضلعی صدر حاجی محمد جمیل فخری، جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر چوہدری محمد اسلام خان،اتحاد علما دیوبند کے رہنما و ممبر امن کمیٹی حضرت مولانا ملک خلیل احمد اشرفی، فرنیچر ایسوسی ایشن چنیوٹ کے نائب صدر میاں دلدار حسین، ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کے چیئرمین پیرزادہ اقبال حسین نے پرنٹ میڈیا کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر انجمن تاجران چنیوٹ کے صدر حاجی محمد جمیل فخری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس اسلام دشمنی میں پاگل ہو گیا ہے شان رسالت میں گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں امت مسلمہ فرانسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے حکومت فی الفور فرانس کے ساتھ اپنے تجارتی اور سفارتی تعلقات منقطع کر دے جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر چوہدری محمد اسلام خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے مسلمانوں کیلئے اپنے نبی کی ناموس سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں گستانہ خاکوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں فرانسی صدر کا بیان مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کا موقع فراہم کرنے کے مترادف ہے حکومت توہین رسالت کے مسئلہ کو عالمی سطح پر بھر پور انداز میں اٹھائے تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اتحا دعلما دیوبند کے رہنما ممبر امن کمیٹی مولانا ملک خلیل احمد اشرفی کا کہنا تھا کہ مذہبی جذبات اور مذہبی ہستیوں کی توہین کرنا آزادی اظہار رائے نہیں فرانس نے توہین آمیز خاکے شائع کر کے ایک گستاخانہ عمل کیا ہے جس پر پوری مسلم امہ جہاد کا اعلان کرے ہم توہین آمیز خاکوں کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعظم پاکستان فرانس کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرے فرنیچر ایسوسی ایشن چنیوٹ کے نائب صدر میاں دلدار حسین اور ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے چیئرمین پیر زادہ اقبال حسین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے صدر کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی سخت مذمت کرتے ہیں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے والے انتہائی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں جو ناقابل معافی ہے آزادی اظہار رائے کے نام پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشیں بند کی جائیں پاکستانی عوام فرانسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔