انقرہ(سچ نیوز) ترکی کے دارالحکومت میں واقع امریکی سفارت خانے پر نامعلوم کار سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق انقرہ میں سفید کار میں سوار ملزمان نے امریکی سفارت خانے پر فائرنگ کی ،گولیاں امریکی سفارت خانے کی چیک پوسٹ کی کھڑکی پر لگیں۔ تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ ایک سفید کار سفارت خانے کے مرکزی دروازے پر آکر رکی جس میں موجود مسلح افراد نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ترکی میں امریکی پادری کی نظر بندی کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ امریکا نے ترکی پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں جس کے جواب میں ترکی نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔