ترکی کے حمایت یافتہ ایرسین تاتار نے شمالی قبرص کے صدارتی انتخابات میں حیرت انگیز کامیابی حاصل کرلی
شمالی نکوسیا(سچ نیوز) سرکاری میڈیا کے مطابق انتخابی بورڈ کے سربراہ نارین فردی سیفک نے بتایا کہ اردوان انتظامیہ کے حمایت یافتہ 60 سالہ ایرسین تاتار نے 51.73 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔ قوم پرست تاتار جزیرے کے لئے دو ریاستوں کے حل کے حامی ہیں۔ انکے حریف موجودہ صدر 72 سالہ مصطفی آکینسی نے متحدہ وفاقی قبرص ریاست کی حمایت کی تھی۔اپنی کامیابی پر خطاب کرتے ہوئے ایرسین تاتار نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔جس پر اردوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وہ نو منتخب صدرایرسین تاتار کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ترکی قبرصی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر طرح کی کوششیں جاری رکھے گا۔