اسلام آباد (سچ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان نے فون کیا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی ’’ اے آر وائے نیوز ‘‘ کے مطابق عمران خان سے بھارت کے سپر سٹار عامر خان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ، ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں جانب سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے فیصل جاویدنے کھلاڑیوں اور اداکاراوں کا بھر پور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر فیصل جاوید نے بیان دیتے ہوئے کہاکہ سر حد پار سے کسی کھلاڑی یا سٹار کو مدعو نہیں کیا گیا۔