کراچی (سچ نیوز) سوشل میڈیا پر سلیبریٹیز کو ٹرولز کا سامنا رہتا ہے، بہت سے لوگ ٹرولز سے صرفِ نظر کرتے ہیں لیکن کچھ سلیبریٹیز موقعے پر ہی ایسا چوکا لگاتی ہیں جو ٹرولز کو عمر بھر یاد رہے۔اداکارہ فریال محمود نے بھی ایک ٹرول کے ساتھ ایسا ہی کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جوشادی کے کپڑوں سے متعلق تھی۔ بیک لیس ڈریس کو دیکھتے ہی پاکستانیوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا جنہیں انہوں نے نظر انداز کیا لیکن ایک شخص ایسا بھی بیچ میں ٹپک پڑا جس نے ان کا پارہ چڑھادیا۔
فوٹو: انسٹاگرام
ایک ٹرول نے تصویر دیکھتے ہی فریال محمود کو ’کال گرل‘ کا لقب عطا کردیا جس پر اداکارہ نے اسے کہا کہ ’ کال گرل ہوگی تیری ماں‘۔ فریال کے اس جواب کے بعد ٹرول ایسا غائب ہوا کہ دوبارہ اس پوسٹ پر نظر نہیں آیا۔