اسلام آباد: (سچ نیوز ) ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ویلڈر کی جانب سے گستاخانہ ٹویٹ کرنے کے معاملے پر ہالینڈ کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، واقعہ پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے سفیر کو طلب کر کے پاکستان کا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ سیکرٹری خارجہ نے سفیر کو پاکستانی عوام اور حکومت کی تشویش سے آگاہ کیا۔
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ہالینڈ کے رکن کے عمل سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، ایسے امتیازی واقعات نفرت اور عدم برداشت کا باعث بنتے ہیں، ایسے واقعات انتہا پسندی اور تشدد کو بڑھاتے ہیں