لاہور(سچ نیوز)اداکارہ میرا کیخلاف تکذیب نکاح کیس میں فوجداری کاررروائی روک دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اداکارہ میرا کیخلاف تکذیب نکاح کیس کی سماعت ہوئی،اداکارہ میرا نے موقف اختیار کیا کہ کیس سیشن کورٹ میں زیرسماعت ہے اس لئے فوجداری کارروائی نہیں ہوسکتی۔جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ نے دلائل سننے کے بعد اداکارہ میرا کیخلاف فوجداری کارروائی روکنے کا حکم دیدیا،عدالت نے اداکارہ میراکیخلاف فوجداری مقدمے کی کارروائی تاحکم ثانی روک دیا۔