ممبئی(سچ نیوز )بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں اور ناقابل یقین تصور کرتی ہیں کہ وہ تینوں خانز کے ساتھ کام کر رہی ہیں جو اپنے کام میں مہارت رکھتے ہیں۔میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے اداکار شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں اور ناقابل یقین تصور کرتی ہیں کہ وہ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کر رہی ہیں جنہیں اپنے کام اور فن اداکاری میں مہارت حاصل ہے، وہ مجھے اداکاری میں بہتری کے لئے مدد کرتے ہیں اور کام کے حوالے سے جنونی ہونا کوئی مذاق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کام میں بہتری لانے کی کوشش کررہی ہیں اور ان لوگوں کے ساتھ ہوتی ہیں جو اپنے کام میں بہترین ہیں۔