تینو ں صوبوں کے گورنرز کا صدر ممنو ن سے مشاورت کے بعد مستعفی نہ ہونیکا فیصلہ

تینو ں صوبوں کے گورنرز کا صدر ممنو ن سے مشاورت کے بعد مستعفی نہ ہونیکا فیصلہ

اسلام آباد (سچ نیوز)پنجاب ، کے پی کے اور بلوچستان کے گورنر ز نے صدر ممنون حسین کے ساتھ مشاور ت کے بعد مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔دنیا نیوزکے مطابق تینو ں صوبوں کے گورنر فی الحال مستعفی نہیں ہورہے اور انہوں نے یہ فیصلہ صدر مملکت سے مشور ے کے بعد کیا ہے جس میں طے پایا ہے کہ تینوں صوبوں کے گورنر عام انتخابات 2018کے تمام مراحل طے پانے کے بعد مستعفی ہونگے ۔ صدر سے مشاور ت میں یہ بھی طے پایا کہ تینو ں گورنرز نو منتخب وزرائے اعلیٰ سے حلف لینے کے بعد اپنے عہدوں سے استعفے دے دیں گے ۔واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے گورنر محمد زبیر عام انتخابات میں دھاندلی کوجواز بنا کر اپنے عہد سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

Exit mobile version