حیدر آباد (سچ نیوز ) جامشورو المنظر کے قریب مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ افراد سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ مقامی لوگ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر مدد کیلئے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی افراد کھائی میں گرنے والی بس کو مزید نیچے جانے سے روکنے کی کوشش کرتےرہے لیکن بس الٹ کرنیچے جا لگی۔