ٹوکیو(سچ نیوز) جاپان کے وزیرِاعظم شِنزو آبے نے گزشتہ ماہ طوفانی بارش سے متاثر ہونیوالے علاقوں کی تعمیرِ نو کیلئے ایک امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابا مالی سال 2018میں ایک محفوظ فنڈ سے تقریباً 95 کروڑ ڈالر لئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار جاپانی وزیراعظم نے بارش کے نتیجے میں رونما ہونیوالے سانحات پر حکومتی ٹاسک فورس کے ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مذکورہ اجلاس میں ہیروشیما،اوکایاما اور ای ہیمے پری فیکچر وں کے گورنروں نے شرکت کی۔یہ پری فیکچر شدید متاثر ہوئے ہیں۔اس موقع پر اوکایاما کے گورنر رِیوتا اِباراگی کا کہنا تھا کہ پریفیکچر کو اپنی موجودہ مشکلات پر قابو پانے کیلئے حکومتی امداد کی ضرورت ہے۔