ٹوکیو(سچ نیوز)جاپان میں جوہری توانائی کے ایک اور مرکز نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ جوہری پلانٹ اکاٹا کے ری ایکٹر نمبر 3کو دوبارہ سے فعال کر دیا گیا ہے۔ مقامی افراد کے شدید احتجاج کی وجہ سے یہ ری ایکٹر ایک سال سے بند تھا۔ اس طرح اب جاپان میں ایسے 8 جوہری مراکز نے دوبارہ سے کام شروع کر دیا ہے، جو زلزلے اور آتش فشاں کے پھٹنے سے حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں۔ 2011 میں فوکوشیما حادثے سے قبل جاپان 54 جوہری ری ایکٹرز کے ذریعے توانائی کی اپنی ضروریات پوری کرتا تھا۔