سچ نیوز )جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کیلئے قائ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جائیدادوں کا سکیننگ ریکارڈ مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سابق صدر زرداری اور فریال تالپورکی جائیدادوں کا سکیننگ ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ جے آئی ٹی نے نسپکٹر جنرل مائیکرو فلمنگ بورڈ آف ریونیو پچھتر کھاتوں کے سکیننگ ریکارڈ سمیت طلب کیا۔
سپریم کورٹ کی قائم کردہ جے آئی ٹی کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں تفصیلات درکار ہیں۔ سکیننگ ریکارڈ کا تعلق ٹنڈو الہ یار، بدین، حیدر آباد، لاڑکانہ، بینظیر آباد اور کراچی جنوبی سے ہے۔