اسلام آباد: (سچ نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں ایگزیٹ کے مالک شعیب شیخ کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کمپنی کے سی ای او شعیب شیخ کی سزامعطلی کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد شعیب شیخ کی سزا معطل کر دی اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے شعیب شیخ کی رہائی کا حکم دیا اور ملزم کو پانچ لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد چودھری ممتاز حسین نے شعیب شیخ اور دیگر کو 5 جولائی کو سزا سنائی تھی۔ شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو مجموعی طور پر 20، 20 سال قید اور 13، 13 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔