استنبول(سچ نیوز)سعودی صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر کا کہنا ہے کہ مرحوم سمجھتے تھے کہ سعودی حکام انہیں ترکی میں پریشان اور گرفتار نہیں کریں گے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جمال خاشقجی کی منگیتر حیٹیس سینگیز نے بتایا کہ وہ اس بات سے پریشان تھے کہ جب وہ استنبول کے سعودی کونسل خانے جائیں گے تو معاملات تلخ ہوسکتے ہیں،ایک ترک براڈکاسٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے حیٹیس کا کہنا تھا کہ خاشقجی سعودی کونسل خانے نہیں جانا چاہتے تھے جہاں انہیں داخل ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی قتل کردیا گیا تھا۔ واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگاز جمال خاشقجی کے قتل نے سعودی عرب اور اس کے مضبوط حکمران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے ایک شدید بحران پیدا کردیا ہے،سعودی عرب آغاز میں ان کے قتل کی تردید کرتا رہا تاہم بعد میں بین الاقوامی دباؤ بڑھنے کے بعد اس کی تصدیق کردی،حیٹیس سینگیز کا کہنا تھا کہ جمال کا ترکی میں بہت زیادہ اثرورسوخ تھا، وہ سمجھتے تھے کہ ترکی ایک محفوظ ملک ہے اور اگر ان سے قونصل خانے میں تفتیش کی گئی تو یہ معاملہ با آسانی حل ہو جائے گا۔
”جمال خاشقجی سمجھتے تھے کہ ترکی میں انہیں۔۔۔“ مقتول صحافی کی منگیتر کے انکشاف نے سب کو افسردہ کر دیا
”جمال خاشقجی سمجھتے تھے کہ ترکی میں انہیں۔۔۔“ مقتول صحافی کی منگیتر کے انکشاف نے سب کو افسردہ کر دیا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: خبریں
Related Content
عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار
منجانب
AvaniAdmin
31/10/2023
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق
منجانب
qadir
30/10/2023
تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
AvaniAdmin
26/10/2023
*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
گرد آلود لہو لہو چہرے!
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023
تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا
منجانب
AvaniAdmin
25/10/2023