کرائسٹ چرچ (سچ نیوز )سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداءکی کو خراج عقید پیش کرنے کیلئے نیوزی لینڈ کے سرکاری ٹی وی اور رڈیوی پر پہلی مرتبہ براہ راست اذان اور خطبہ نشر کیا گیا اور اس موقع پر وزیراعظم جسینڈا آرڈن سمیت ہر کوئی آبدیدہ نظر آیا ۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے النور مسجد میں ہونے والے نماز جمعہ میں شرکت کی اور جمعے کا خطبہ سن کر جسینڈا آرڈ ن بھی اپنے آنسو پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھیں نم ہو گئیں ۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کالے رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی جبکہ انہوں نے سر پر سکارف بھی باندھ رکھا تھا ، جیسنڈا آرڈن نے آپ ﷺ کی حدیث مبارکہ بھی پڑھ کر سنائی ۔النور مسجدمیں ہونے والے نماز جمعہ میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔