واشنگٹن ( سچ نیوز ) تمام انتخابی جائزوں کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ سی این این کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں کامیابی کے بعد ان کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی ہے جبکہ الجزیرہ ٹی وی اور ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جوبائیڈن کے ووٹوں کی تعداد 284 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب سی این این کے مطابق موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 213 جبکہ ایسوسی ایٹڈ پریس اور الجزیرہ ٹی وی کے مطابق 214 ہے۔
امریکہ کی 50 ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی (ڈسٹرکٹ آف کولمبیا) میں الیکٹورل کالج کی 538 نشستوں کے انتخابات ہوئے ۔ 51 انتخابی حلقوں میں سے 24 جوبائیڈن کے نام رہے ،4 ریاستوں کا نتیجہ ابھی باقی ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 23ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
امریکہ میں 46 ویں صدر کے انتخابات کیلئے ووٹنگ 3 نومبر (منگل) کو ہوئی تاہم نتائج کی وضاحت چوتھے دن (ہفتہ کو) اس وقت ہوئی جب ریاست پنسلوانیا میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی فتح کا اعلان ہوا۔ اس ریاست کے 20 الیکٹورل ووٹ ہیں جس کی وجہ سے جوبائیڈن اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
امریکہ کے نئے پریزیڈنٹ الیکٹ (منتخب صدر) جوبائیڈن اب ٹرانزیشن پیریڈ میں آگئے ہیں جس کے بعد وہ نیا سال شروع ہونے تک پیچھے بیٹھ کر اپنی ٹیم تشکیل دیں گے جبکہ اس عرصے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ بطور صدر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں گے۔ جوبائیڈن جنوری 2021 میں امریکہ کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھالیں گے۔
کن ریاستوں میں جوبائیڈن کامیاب ہوئے؟
ریاست |
الیکٹورل ووٹ |
ایریزونا |
11 |
مشی گن |
16 |
منی سوٹا |
10 |
نیو ہیمپشائر |
4 |
پنسلوانیا |
20 |
وسکونسن |
10 |
کیلی فورنیا |
55 (سب سے بڑی ریاست) |
کولوراڈو |
9 |
کنیکٹی کٹ |
7 |
ڈی سی (ڈسٹرکٹ آف کولمبیا) |
3 (دارالحکومت واشنگٹن کا وفاقی علاقہ) |
ڈیلا ویئر |
3 |
ہوائی |
4 |
الینوئی |
20 |
مین |
4 |
میری لینڈ |
10 |
میسا چوسیٹس |
11 |
نیو جرسی |
14 |
نیو میکسیکو |
5 |
نیو یارک |
29 |
اوریگن |
7 |
روڈ آئی لینڈ |
4 |
ورمونٹ |
3 |
ورجینیا |
13 |
واشنگٹن (ریاست) |
12 |
ریاست |
الیکٹورل ووٹ |
فلوریڈا |
29 |
لووا |
6 |
اوہائیو |
18 |
الاباما |
9 |
ارکنساس |
6 |
آئیڈاہو |
4 |
انڈیانا |
11 |
کنساس |
6 |
کینٹکی |
8 |
لوزیانا |
8 |
مسی سپی |
6 |
میزوری |
10 |
مونٹانا |
3 |
نیبراسکا |
5 |
نارتھ ڈکوٹا |
3 |
اوکلاہوما |
7 |
ساؤتھ کیرولائنا |
9 |
ساؤتھ ڈکوٹا |
3 |
ٹینی سی |
11 |
ٹیکساس |
38 (دوسری بڑی ریاست) |
یوٹاہ |
6 |
ویسٹ ورجینیا |
5 |
وائیومنگ |
3 |
کن ریاستوں کے نتائج باقی ہیں؟
ریاست |
الیکٹورل ووٹ |
جارجیا |
16 (جوبائیڈن کی برتری) |
نیواڈا |
6 (جوبائیڈن کی برتری) |
نارتھ کیرولائنا |
15 (ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری) |
الاسکا |
3 (ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری) |