واشنگٹن ( سچ نیوز) امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ نے انکشاف کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن پاکستان میں اسامہ بن لادن آپریشن کے خلاف تھے۔
باراک اوبامہ نے اپنی کتاب ’اے پرامسڈ لینڈ‘ میں لکھا ہے کہ جوبائیڈن نے اپنا وزن ایبٹ آباد کمپلیکس آپریشن کے مخالف پلڑے میں ڈالا۔ اس وقت کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے آپریشن فیل ہونے کی صورت میں ناقابل بیان نتائج کی تنبیہہ کی اور کہا کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے انٹیلی جنس کمیونٹی کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کے مزید شواہد جمع کرنے کا موقع دیا جائے۔
باراک اوبامہ نے جوبائیڈن کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس معاملے پر اتنے زیادہ سوالات پوچھے کیونکہ یہ میری ذاتی تسلی کیلئے بھی ضروری تھے۔
خیال رہے کہ 2 مئی 2011 کو امریکی کمانڈوز نے پاکستان کے شہر ایبٹ آباد کے ایک کمپلیکس میں آپریشن کرکے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔