ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نئی فلم ’جھانسی کی رانی‘ ریلیز ہو چکی ہے۔ اب اس کی شوٹنگ کے دوران لڑائی کا ایک سین عکسبند کروانے کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ ایک نقلی گھوڑے پر بیٹھ کر دشمن کا قلع قمع کر رہی ہوتی ہیں۔ شوٹنگ کے اس منظر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوئی تو صارفین کا ہنسی کے مارے برا حال ہو گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم کے اس منظر میں باقی دو درجن لوگ تو اصل گھوڑوں پر سوار ہوتے ہیں لیکن کنگنا رناوت کے لیے ایک خاص قسم کا گھوڑا تیار کرایا گیا جیسے بچوں کا گھوڑا ہوتا ہے جو آگے پیچھے ہوتا رہتا ہے تاہم کنگنا رناوت کا یہ گھوڑا آگے پیچھے ہونے کے ساتھ پہیوں کی مدد سے آگے کو چلنے کی صلاحیت بھی رکھتا تھا۔
کنگنا کا یہ سفید رنگ کا گھوڑا ہوبہو اصلی گھوڑوں جیسا تھا اور فلم میں کوئی شخص اسے دیکھ کر شک میں مبتلا نہیں ہو سکتا تاہم اس ویڈیو کلپ نے اس دورجدید کی جھانسی کی رانی کی حقیقت کھول کر رکھ دی ہے جو اصلی گھوڑے پر بیٹھ کر چار قدم کا سفر نہیں کر سکتی۔ ویڈیو پر کمنٹس صارفین اداکارہ پر طرح طرح کے فقرے کس رہے ہیں۔ راہول ہنس چوہدری نامی صارف نے لکھا ہے کہ ”چل میرے گھوڑے ٹک ٹک ٹک۔“ سراج نامی شخص نے لکھا کہ ”میرے لیے ہنسی روکنا ناممکن ہو رہا ہے۔“آنند نے لکھا کہ ”اس گھوڑے کی سواری کرنے پر کنگنا رناوت کو آسکر ملنا چاہیے۔“
۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔