لاہور: (سچ نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہاہے کہ ہمیں جہانگیر ترین سے شکوہ تھا کہ ہمارے بندے توڑتے ہیں، شکوہ نہ کیا جائے تو پھر سازش ہوتی ہے ۔
ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ شکوہ کرنے میں غرض یہی ہوتی ہے کہ معاملہ حل ہوجائے ۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے (ق )لیگ اور تحریک انصاف میں اتحاد کیلئے کردار ادا کیا تھا اور ان سے شکوہ اس لئے ہی کیا تھا کہ معاملہ حل ہوجائے ۔