اسلام آباد (سچ نیوز) کیپٹن صفدر اپنی اہلیہ اور سسرسمیت اڈیالہ جیل میں اسیری کی زندگی گزاررہے ہیں اور ایسے میں ان کا حوصلہ بلند ہے۔جمعرات کو نواز شریف ،مریم نوازاور کیپٹن صفدر سے لیگی رہنماﺅں ،اہل خانہ اور صحافیوں نے ملاقات کی۔اس ملاقات کے حوالے سے سینئر صحافی ابصار عالم نے بتا یا کہ جیل میں کیپٹن صفدر کا حوصلہ بلند دکھائی دیتا ہے وہ بہت تازہ دم لگ رہے تھے ۔کیپٹن صفدر نے بتا یا کہ جیل سے باہر نکلتے ہی سب سے پہلے بری امام کے مزار پر حاضری دے کر سلام پیش کریں گے ۔دوسری جانب روزنامہ جنگ میں اعزازسید نے لکھاکہ کیپٹن صفدر ملاقاتیوں سے مسکرا مسکرا کرملتے ہیں۔ ان کا وزن مزید کم ہوا ہے مگر چہرے پر پہلے سے زیادہ تازگی ہے، جس دھج سے انہوں نے راولپنڈی میں گرفتاری دی وہ خود میاں نوازشریف اور مریم نواز کے حصے میں نہ آسکی۔