لاہور: (سچ نیوز ) حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر حکومت پنجاب نے 30 اکتوبر کو مقامی سطح پرعام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور منسلک ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے ۔
حکومت پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے عرس حضرت علی ہجویری ، المعروف داتا گنج بخش کی سالانہ تقریبات کے سلسلے میں ایک روزہ سرکاری چھٹی کا اعلان کیا گیاہے ۔صرف لاہور ڈسٹرکٹ اور اس کے ماتحت سرکاری محکموں میں عام تعطیل ہوگی جبکہ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور اس سے منسلک اداروں کیساتھ ساتھ لاہور کے ریجنل ادارے بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے ۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے 30 اکتوبر کی سرکاری تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔علاوہ ازیں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کل داتا دربار پر حاضری دیں گے اور عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز کریں گے ،چیف جسٹس کی آمد سے قبل سیکرٹری اوقات کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔