اسلام آباد:(سچ نیوز ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے جلد پاکستان پولیو سے مکمل نجات حاصل کر لے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے پولیو کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، عوام کے ساتھ مل کر محفوظ، صحت مند پاکستان کیلئے پرامید ہیں۔
عمران خان نے توقع ظاہر کی ہے کہ جلد پاکستان پولیو سے مکمل نجات حاصل کر لے گا اور آئندہ نسل کیلئے پولیو سے پاک پاکستان بنائیں گے۔