خیرپور: (سچ نیوز) آصف زرداری کا کہنا ہے حکومت نے دھرنے والوں کے ساتھ این آر او کیا، غریبوں کو پکڑا جا رہا ہے، نواز شریف کی طرح عمران خان بھی معاہدے کے تحت آؕئے۔
سابق صدر آصف زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں انڈر 14 ٹیم کھیل رہی ہے، کوئی بیوروکریٹ کام کرنے پر تیار نہیں، وسان صاحب کا خواب کہتا ہے حکومت مدت پوری نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا عمران خان کے ہمیشہ یوٹرن ہیں، ہر چیز کی قیمت دگنا ہوگئی، کوشش ہونی چاہیئے عوام کا خیال رکھا جائے، بھاشا ڈیم سب کی سوچ میں تھا۔