یورپ( اکرام الدین) بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خواہ کے معروف و مقبول سنگر طاہر خان نے کہا کہ حکومت وقت فنکاروں کے مسائل و مشکلات حل کریں انہوں نے کہا کہ فنکار برادری کے مسائل و مشکلات حل کرنا حکومت وقت کی اہم ذمہ داری بنتی ہے لیکن اج فنکار برادری حکومت وقت سے مایوس کن ہے جو افسوس ناک ہے فنکار برادری ملک کا عظیم طبقہ ہے اسکا ساتھ دینا از حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ فنکار برادری نے ہمیشہ فن و ثقافت کے زریعے ملک و قوم کی خدمت کی ہے جو قابل تعریف ہیں خیبر پختون خواہ معروف و مقبول سنگر طاہر خاننے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے جس طرح کاروباری مراکز بند ہے اس طرح فنکار برادری کی روزگار بند بھی بند ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ زیادہ تر فنکار برادری بیماری میں مبتلا ہے جو غربت کی وجہ سے علاج و معالجے سے محرومی کا شکار ہے جو حکومت وقت کیلئے سوالیہ نشان ہے حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ فنکار برادری کے مسائل کی طرف توجہ دیں تا کہ فنکار برادری کو درپیش مسائل سے نجات مل سکے۔