خبروں کے سلسلے کو آگے بڑھتے ہیں اور خبر شامل کرتے ہیں لوھراں سے لودھراں میں زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ لودھراں آواز ڈسٹرکٹ فورم,بیداری ڈسٹرکٹ فورم کی ممبر و فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کائنات ارسلان نے کہروڑپکا کے علاقہ رند جادہ میں ایک خاتون کے شوہر کی جانب سے اس پر کیے جانے والے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
کائنات ارسلان نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او لودھراں سید کرار حسین شاہ نے درخواست کی ہے کہ واقعہ کی فوری ایف آئی آر درج کی جائے اور ملزم کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے
کائنات ارسلان کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔۔۔ رپورٹ کیمرا ٹیم کے ہمراہ ملک محمدارشد سٹی رپورٹر روزنامہ سچ نیوز لودھراں