مورو۔
خبر شامل کرتے ہیں مورو سندھ سے جہاں روزنامہ سچ انٹرنیشنل مورو سندھ کے رپورٹر سندھی الطاف سومرو کی رپورٹ کے مطابق
ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر مورو احسان اللہ یوسفزئی پٹھان نے راشد مورائی ٹائون ہائی سکول مورو، مہران ڈگری کالج مورو، دستگیر کالونی اردو پرائمری مڈل سکول مورو اور بوائز ہائی سکول مورو میں اساتذہ اور طلبہ میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے فیس ماسک اور سینیٹائیزر تقسیم کئے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر مورو احسان اللہ یوسفزئی پٹھان نے نیشنل پریس کلب مورو کے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سکول اور کالیجز کے اساتذہ پروفیسر اور طلباء کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ابھی ہمارے ملک پاکستان سے مکمل ختم نہیں ہوا ہے، کورونا وائرس کا موضی مرض مزید بڑھنے کی گھنٹی بج چکی ہے اور لوگ کورونا وائرس کی بیماری کی وجہ سے وفات پا رہے ہیں اور دن بدن ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے شہر کے بازاروں، مارکیٹوں، ہوٹلوں، ریشم گلی، سبزی مارکیٹ، فروٹ منڈی، دانا مارکیٹ، شوز بازار، مویشی منڈیوں، بس اسٹینڈ، گھروں اور دیگر مقامات پر ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو ہمارا بہت بڑا جانی و مالی نقصان ہوگا، جس کا ہم اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔
ہمیں چاہیئے کہ ہمیں اپنے اور اپنے بچوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے کے لئے کم سے کم چھ فٹ ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ رکھیں، فیس ماسک اور سینیٹائیزر کا مسلسل استعمال کریں اور کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔
اس موقع پر سماجی سوشل ورکر سجاد علی ابڑو، صحافی سندھی الطاف سومرو، پروفیسر مہران ڈگری کالج مورو محمد سلیمان سیال، پروفیسر میر نواز سیال، پروفیسر زاہد حسین سیال، پروفیسر محمد یوسف شیخ، ہیڈ ماسٹر حبیب اللہ کھوسو، محمد سلیمان چوہان، سید مختیار علی شاھ، ریاض حسین میمن، ہیڈ ماسٹر محمد وسیم میمن، ماسٹر عبیداللہ راجپوت، سر جاوید علی لانگاھ، سلیم راجپوت، فہیم لانگاھ، شمن علی کوریجو، سر کلیم احمد، غلام حسین، صحافی تیمور احمد راجپوت اور دیگر بھی موجود تھے۔