پشاور (سچ نیوز ) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور انٹر نیٹ ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی، پالیسی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور انٹر نیٹ ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی، پالیسی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ دوران ڈیوٹی سٹاف ایمرجنسی کےلیے عام موبائل فون استعمال کریں، محکمہ صحت کے انڈی پینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کو چیک رکھنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئں ہیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی سمارٹ فونزکے استعمال سے مریضوں اور تیمارداروں کو مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔